عمران خان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ’رشتے‘والی بات پر معذرت کی :طاہر القادری

عمران خان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ’رشتے‘والی بات پر معذرت کی :طاہر ...
عمران خان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ’رشتے‘والی بات پر معذرت کی :طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ انہوں نے عمران خان کی دھرنے میں شرکت کی دعوت کو قبول کر لیاہے جبکہ عمران خان نے رشتے والی بات پر معذرت بھی کی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہناتھا کہ عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا جس میں انہوں نے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جسے میں نے قبول کر لیاہے ۔طاہر القادری کا کہناتھا کہ عمر ان خان نے ’رشتے ‘والی بات پر معذرت بھی کی لیکن میں نے کہا معذرت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،مرتے دم تک شہیدوں کے خون کو نہ تو بھول سکتاہوں اور نہ ہی معاف کرسکتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کر یں گے جبکہ خرم گنڈہ پور کو ٹیلیفون کر کے دھرنے کی تیاری کرنے کا بھی کہہ دیاہے ۔طاہر القادری کا کہناتھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ وہ دھرنے میں خود شریک ہوں گے یا نہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -