پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے وفود میں کل ملاقات متوقع، معاملات طے کیے جائیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کیلئے حامی بھرلی ہے جس کے بعد معاملات طے کرنے کیلئے دونوں پارٹیوں کے وفود کی کل (منگل کو)ملاقات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور ہوں گے جبکہ عوامی تحریک کا وفد خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی پر مشتمل ہوگا۔ دونوں پارٹیوں کے وفود کی ملاقات میں سیاسی تعاون کے معاملات طے ہوں گے اور یہ بھی طے کیا جائے گا کہ عوامی تحریک دھرنے میں کیسے ، کہاں اور کس انداز میں شریک ہوگی۔ کل ہونے والی ملاقات میں دھرنے کے بعد کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا ۔