پنجاب میں رجسٹریشن بک کی جگہ آٹوموٹورجسٹریشن کارڈنافذ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ممبرا سپیشل یونٹ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ پنجاب میں رجسٹریشن بک کی جگہ آٹوموٹورجسٹریشن کارڈنافذہوگا۔
جیو نیوز کے مطابق سینئر ممبرا سپیشل یونٹ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹ کی جعلسازی پر سزائیں ہونگیں،گاڑی اورموٹرسائیکل بیچنے پرپرانی نمبر پلیٹ اتارلی جائے گی،گاڑی یاموٹرسائیکل کا مالک تبدیل ہونے پر نمبر پلیٹ بھی تبدیل ہوگی،پنجاب میں رجسٹریشن بک کی جگہ آٹوموٹورجسٹریشن کارڈنافذہوگا۔