اس خاتون نے100 کلو وزن کم کرلیا، لیکن پھر پتلی ہوتے ہی ڈھیروں لوگ قتل کی دھمکیاں دینے لگے، وجہ کیا بنی؟ جان کر تمام موٹے لوگوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

اس خاتون نے100 کلو وزن کم کرلیا، لیکن پھر پتلی ہوتے ہی ڈھیروں لوگ قتل کی ...
اس خاتون نے100 کلو وزن کم کرلیا، لیکن پھر پتلی ہوتے ہی ڈھیروں لوگ قتل کی دھمکیاں دینے لگے، وجہ کیا بنی؟ جان کر تمام موٹے لوگوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) شوبز سے تعلق رکھنے والی حسیناﺅں کے پرستار کبھی نہیںچاہتے کہ ان کی پسندیدہ سلیبرٹی کبھی موٹی ہو، لیکن دوسری جانب امریکی ماڈل و ٹی وی سلیبڑتی روزی مرگاڈو کو الگ ہی نوعیت کے مسئلے کا سامنا ہے، ان کے پرستار اس بات پر غضبناک ہیں کہ انہوں نے اپنے موٹاپے میںکمی کیوں کی۔

اخبار دی میٹرو کے مطابق روزی مرگاڈو کا شمار امریکہ کی موٹی ترین فیشن ماڈلز میں ہوتا تھا جو اپنے موٹاپے اور خوبصورتی کے امتزاج کی وجہ سے اپنے پرستاروں میں بہت مقبول تھیں۔ روزی کا کہنا ہے کہ ایک بار فضائی سفر کے دوران انہیں اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ائیرہوسٹس نے ان سے کہا کہ وہ اپنے لئے ایک کی بجائے دو سیٹیں خریدا کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے انتہائی محنت اور مشقت کے ساتھ کوشش شروع کردی۔ انہوں نے ہائی پروٹین اور کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا استعمال شروع کردیا اور روزانہ سخت ورزش بھی کرتی تھیں۔ کئی ماہ تک یہ معمول اختیار کئے رکھنے کے بعد انہوں نے سرجری کے ذریعے بھی اپنے جسم سے چربی نکلوائی اور بالآخر 100 کلوگرام وزن کم کرکے وہ ایک دبلی پتلی اور دلکش ماڈل بن گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:مرد یہ ایک چیز استعمال کریں تو بدصورت ہونے کے باوجود خواتین کو بے حد پرکشش دکھنے لگتے ہیں، سائنسدانوں نے مَردوں کی مشکل حل کردی

روزی کا کہنا ہے کہ وزن میں غیر معمولی کمی سے ان کی صحت اور فٹنس بہت اچھی ہوگئی ہے لیکن ان کے پرستار انتہائی مشتعل ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کا غصہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ وہ انہیں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ روزی نے بتایا کہ انہیں روزانہ درجنوں کی تعداد میں ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں طرح طرح کی دھمکیاں دی گئی ہوتی ہیں۔ کوئی انہیں گاڑی کے نیچے کچلے جانے کی بددعا دیتا ہے تو کوئی کسی پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کو کہتا ہے۔ کچھ تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان پرستاروں کا کہنا ہے کہ وہ روزی مرگاڈو کے موٹاپے سے ہی محبت کرتے تھے مگر انہوں نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ وہ پہلے والی روزی مرگاڈو نہیں رہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -