ہائی کورٹ :ایل ایل بی کے لئے عمر کی حد ختم ،3سالہ پروگرام بھی جاری رکھنے کی اجازت

ہائی کورٹ :ایل ایل بی کے لئے عمر کی حد ختم ،3سالہ پروگرام بھی جاری رکھنے کی ...
ہائی کورٹ :ایل ایل بی کے لئے عمر کی حد ختم ،3سالہ پروگرام بھی جاری رکھنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کر دی ،عدالت نے رواں سال 5سالہ ایل ایل بی ڈگری کے ساتھ 3سالہ پروگرام بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے تمام لاءکا لجز میں شام کی کلاسز پڑھانے پربھی پابندی عائد کر دی ۔درخواست گزار وںزین علی اوربلال کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو تعلیم کے حصول کاحق حاصل ہے،اسلامی تعلیمات کی رو سے بھی علم کی فضیلت کو کم نہیں کیا جا سکتا نہ ہی ریاست کے کسی بھی شہری کو تعلیم سے دور رکھا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کی ڈگری کے حصول کے لئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 24برس مقرر کی ہے جس کی وجہ سے زائد عمر کے طالب علموںپر قانون کی ڈگری کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ایل بی کے لئے 5سالہ پروگرام لازم قرار دینے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے جس پرعدالت نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کرتے ہوئے رواں سال 3اور 5سالہ ایل ایل بی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔رواں سال 3سالہ ایل ایل بی پروگرام جاری رکھنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کی انتظامیہ کی طرف سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اس سال 3سالہ پروگرام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -