فضہ بتول گیلانی نے عدالت سے معافی مانگ لی ،وارنٹ گرفتاری ختم

فضہ بتول گیلانی نے عدالت سے معافی مانگ لی ،وارنٹ گرفتاری ختم
فضہ بتول گیلانی نے عدالت سے معافی مانگ لی ،وارنٹ گرفتاری ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )بچہ حوالگی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہو گئیں،عدالت سے معافی مانگنے پر گارڈین عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ختم کر دئیے۔

گاڈین عدالت کے جج ملک اویس نے کیس کی سماعت کی۔فضہ بتول کے سابق خاوند خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ضہ گیلانی اسکے بیٹے اسفند کو عدالتی حدود سے باہر لے گئیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تو فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں نہ ہی اس کی بیٹے سے ملاقات کرا رہی ہیں۔فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درا?مد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جس پر عدالت نے فضہ بتول گیلانی کو ہر دو ماہ کے بعد باپ بیٹے کی ملاقات کرانے کا پابند بناتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی حکم کے باوجود اصالتا اور وکالتا پیش نہ ہونے پر عدالت نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔

مزید :

لاہور -