انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ مانگنے کے مجرم کو 7سال قید بامشقت کا حکم سنا دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ مانگنے کے مجرم کو 7سال قید بامشقت کا حکم سنا ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ مانگنے کے مجرم کو 7سال قید بامشقت کا حکم سنا دیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہدرہ میں مختلف دکانداروں سے بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث بھتہ خور مجرم فدا حسین کو جرم ثابت ہونے پر7سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے بھتہ مانگنے کے کیس میں ملوث ملزم فدا حسین کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم دکانداروں کو مار دینے کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتا تھا دوران سماعت ملزم کے خلاف پراسکیویشن نے ثبوت بھی پیش کئے، عدالت نے دوران سماعت ملزم پر جرم ثابت ہونے پر 7سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،ملزم کے خلاف 2016ءمیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان پیش کیا تھا۔

مزید :

لاہور -