پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ، آپریشن جلد ہی مکمل کرلیں گے: سرفراز بگٹی

پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ، آپریشن جلد ہی مکمل کرلیں گے: سرفراز بگٹی
پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ، آپریشن جلد ہی مکمل کرلیں گے: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی حتمی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا جاسکتا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے اور ہماری تمام تر توجہ ریسکیو آپریشن پر ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سپیشل آپریشن لانچ کردیا گیا ہے جس کی تفصیلات بتانے سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوگا۔ کچھ دہشتگردوں نے ٹریننگ سنٹر پر حملہ کیا ہے لیکن ان کی تعداد کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے۔سب سے پہلی ترجیح آپریشن ہے جس میں دہشتگردوں کا خاتمہ اور اہلکاروں کو بحفاظت باہر نکالنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد اس آپریشن کو ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں 4 زیر تربیت اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

۔خبر کی مکمل تفصیلات جانئے 

مزید :

قومی -اہم خبریں -