گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کرپٹ سیاستدانوں اور زرداری پارٹی کیلئے سیاسی موت ثابت ہوگا : ممتاز بھٹو
خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کرپٹ سیاست دانوں اور زرداری پارٹی کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگا سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کرپشن،عوام سندھ دشمن منصوبوں سے نالاں ہیں سندھ کے عوام پینے کے پانی،روزگار،صحت،تعلیم ،بلدیاتی مسائل سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اب پیپلز پارٹی کے جیالوں کااپنے مقامی صوبائی اور مرکذی قائدکے خلاف پایا جانے والا غصہ کا اظہار وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے کریں گے ۔
بالی ووڈ اداکار ادتیا پنچولی کو بھتے کی کال موصول
تفصیلات کے مطابق غلام سرور راجپر،ایم ڈی ابرار سومروکی قیادت میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد نے جی ڈی اے کے اتحادی وسندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایس این ایف کا کہنا تھا کہکہ سکھر میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کاہونے والا جلسہ سندھ کے مظلوم عوام کی حوصلہ افزائی اورکرپٹ قومی خزانے کو لوٹنے والے زرادری پارٹی والوں کواحتساب کی ٹکٹکی پر چڑھایاجائے گا۔سندھ کے عوام کو زرداری پارٹی کے خلاف متبادل قیادت مل گئی ہے وہ بلا خوف و خطر کے کرپٹ لوگوں کا چہرہ عیاں کریں۔