ورلڈ کپ کے دوران کرس گیل نے مساج کرنے والی خاتون کو بلایا اور اس کے۔۔۔ شرارتی کرکٹر کا اب تک کا سب سے شرمناک سکینڈل سامنے آگیا

ورلڈ کپ کے دوران کرس گیل نے مساج کرنے والی خاتون کو بلایا اور اس کے۔۔۔ شرارتی ...
ورلڈ کپ کے دوران کرس گیل نے مساج کرنے والی خاتون کو بلایا اور اس کے۔۔۔ شرارتی کرکٹر کا اب تک کا سب سے شرمناک سکینڈل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کرس گیل کرکٹ سے زیادہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ماضی میں بھی ان کے کئے سکینڈل سامنے آ چکے ہیں لیکن 2015ءکے ورلڈ کپ کے دور کا ایک ایسا سکینڈل اب سامنے آیا ہے کہ پچھلے تمام سکینڈل اس کے سامنے ماند پڑ گئے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرس گیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران ایک نوجوان لڑکی کو مساج کے لئے بلوایا اور پھر مساج کرواتے ہوئے اچانک لڑکی کے سامنے خود کو برہنہ کر لیا۔ کرس گیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے اور یہ کہ ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ ان کے عوامی تاثر کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

معروف فحش اداکارہ کی سٹیڈیم میں تماشائی کے ساتھ ایسی حرکت کہ باہر ہی نکال دیا گیا
ان پر یہ الزامات آسٹریلیا کے فیئر فیکس میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے اخبارات دی سڈنی مارننگ ہیرلڈ، دی ایج اور دی کینبرا ٹائمز میں سامنے آئے ہیں۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ کرس گیل نے 2015ءکے ورلڈ کپ کے دوران ڈریسنگ روم میں لڑکی کو ہراساں کیا، جبکہ کرس گیل کا مﺅقف ہے کہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کرکے الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔ دوسری جانب فیئر فیکس میڈیا گروپ کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کا عدالت میں دفاع کریں گے۔ مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور اگلے دس دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -