ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تڑپ اٹھیں گے

ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ڈونلڈ ٹرمپ ...
ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تڑپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (آئی این پی ) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیہودہ گوئی اور ہرزہ سرائی ایرانی عوام کی استقامت کو ذرہ برابر بھی کمزور نہیں کر سکتی۔

کرنسی نوٹ پالیسی،نریندرمودی راہول گاندھی کے مذاق کا نشانہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی بیہودہ گوئی اور ہرزہ سرائی ایرانی عوام کے جذبہ استقامت و دفاع اور ان کی سربلندی کی راہ میں ذرہ برابر بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکتی- انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ 40 برسوں کے دوران اپنے عوام کی حمایت و پشت پناہی کی بدولت ہر طرح کے دباؤ، جارحیت اور پابندیوں کا پوری کامیابی اور سربلندی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔یہی نہیں ایران اپنی طاقت و توانائی اور اقتصادی و سائنسی ترقی و پیشرفت کی بدولت آج کسی بھی ملک کے احسان تلے دبا ہوا نہیں ہے۔