جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج پاگل ہوگئی ، لیپاسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ ، 2 پاکستانی شہری شہید، 6زخمی

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج پاگل ہوگئی ، لیپاسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ ، ...
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج پاگل ہوگئی ، لیپاسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ ، 2 پاکستانی شہری شہید، 6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیپا سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی فورسزکی جوابی کارروائی میں 4 بھارتی پوسٹیں تباہ ہوگئیں ۔

ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تڑپ اٹھیں گے
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے اچانک لیپا سیکٹر کے علاقے قیصرکوٹ اورنوکوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جبکہ بھارتی فورسزنے توپ خانہ،ہیوی مارٹرگولیاورخودکاراسلحے کااستعمال کیا۔ فائرنگ کی نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیرایونس اورمریم شہید جبکہ 6افراد جن میں محمدشکیل،محمدانور،منیراحمد، ذیشان،رفیق احمداورنسرین شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے ۔ تاہم زخمیوں کو لیپاسیکٹرمیں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ زخمی افراد میں سے 5کا تعلق نوکوٹ اور ایک کا قیصر کوٹ سے ہے ۔دوسری جانب پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے نہ صرف دشمن گنیں خاموش ہوگئیں بلکہ 4بھارتی پوسٹیں تباہ بھی کردی گئیں۔

مزید :

قومی -