”ڈیل سٹین سے ملا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ۔۔۔“ عماد وسیم نے فاسٹ باﺅلر کو ایسی کیا چیز انتہائی شوق سے پیتے دیکھ لیا کہ حیران رہ گئے، حیرت انگیز انکشاف کر دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی آل راﺅنڈر سی پی ایل کھیلنے گئے تو وہاں ان کی ملاقات جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین سے ہوگئی مگر انہیں کچھ ایسا انوکھا کرتے دیکھ لیا کہ حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود عماد وسیم سے ایک انٹرویو میں جب یہ پوچھا گیا کہ آپ کے وزن میں بہت کمی ہوئی ہے، اس کا راز کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ سی پی ایل کھیلنے گیا تو وہاں ڈیل سٹین سے ملاقات ہوئی اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ کوکا کولا بہت زیادہ مقدار میں پیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجری کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے ڈاکٹرز سے ملاقات ہوئی اور سب نے ہی کہا کہ وزن جتنا کم ہو گا اتنا ہی بہتر ہے۔ ڈیل سٹین نے بھی وزن کم کرنے پر زور دیا اور اس حوالے سے بہت سی معلومات فراہم کیں جن پر عمل کرنے کا فائدہ بھی ملا۔