کارپٹ ایسوسی ایشن نمائش میں شریک غیر ملکیوں کواظہارتشکرکے خطوط لکھے گی
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے اظہار تشکر اور ان سے مستقبل میں بھی روابط جاری رکھنے کیلئے خطوط ارسال کئے جائیں گے ، پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک موثر مارکیٹنگ کیلئے زیادہ سے زیادہ نمائشوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے جلد لائحہ عمل مرتب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد الطیف ملک اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ،نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن ، سینئر ممبر ریاض احمد، قمر ضیاء ، اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس کے شرکاء نے نمائش کے انعقاد اور کامیابی کیلئے تعاون کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ عبد الطیف ملک اور نعیم نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
اورہم نے اس سے کس طرح استفادہ کرنا ہے یہ ہمارے اوپر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک مانگ کو دیکھتے ہوئے موثر مارکیٹنگ کیلئے بھرپو رکوششیں کی جائیں گی اور ہمیں امید ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ اجلاس کے شرکاء نے نمائش کے بہترین انتظامات کرنے پر آرگنائز ر قمر زضیاء اورکوارڈی نیٹر ریاض احمد اور دیگر کی خدمات کو سراہا ۔