پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ 80کروڑکی انڈسٹری بننے کے قریب ‘ ماہرین
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے انٹیلی جنٹ انٹرپرائزز، سمارٹ سٹیز اور وژن 2025ء میں تبدیل ہونے کے ساتھ ملک کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کی انڈسٹری بننے کے قریب ہے۔ اس بات کا اعلان دوبئی میں منعقدہ GITEX ٹیکنالوجی ویک کے دوران صنعت کے ماہرین نے کیا۔ گلوبل ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی نے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن، ایوی ایشن، بینکنگ و فنانس، پبلک سیکٹر، ریٹیل اور ٹیلکو اداروں کو لاگت، بچت اور ڈیجیٹل بزنس کو بڑھانے کے قابل بنا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق نتیجہ کے طور پر پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کے قریب پہنچ رہی ہے۔ علاقائی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حمایت کرتے ہوئے ایس اے پی پہلی ملٹی نیشنل انٹر پرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر کمپنی بن گئی ہے جو سعودی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر میں براہ راست پہنچی ہے اور پاکستانی صارفین کے لئے کھلی ہے۔ ایس اے پی مڈل ایسٹ نارتھ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر نائب صدر احمد ال فیفی نے کہا کہ پاکستان کی بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ سی ای اوز ڈیجیٹل بزنس ماڈلز جو صارفین کے تجربات کو تبدیل کر سکتے ہیں، کے لئے کلاؤڈ پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو سب سے پہلے اختیار کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ GITEX تیزی پر زور دینے والا موزوں پلیٹ فارم ہے جس کا پاکستان کی ہر صنعت اور کاروبار کو کلاؤڈ پر منتقل ہونے کے سلسلے میں سامنا ہے تاکہ مارکیٹ میں زیادہ حصہ اور کاروباری مسابقت حاصل ہو سکے۔ SAP، GITEX کے پلیٹ فارم پر پاکستانی انڈسٹری کے کاروباری خدوخال کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حمایت کرتے ہوئے ’’دی انٹیلی جنٹ انٹرپرائز‘‘ کے عنوان کے تحت ڈیجیٹل اکانومی میں مستقبل کے سمارٹ سٹیز سے متعلق نمائش کرے گا۔ پاکستانی وزیٹرز انٹیلی جنٹ انٹرٹینمنٹ پارکس، سپلائی چین کیلئے بلاک چین، سمارٹ سپورٹس، انٹیلی جنٹ انٹرپرائزز اور کام کے مستقبل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی پاکستان ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستانی سی ای اوز کی کاروباری ترجیحات میں سے ایک پہلا کلاؤڈ انٹیلی جنٹ انٹرپرائز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ GITEX شوز میں پاکستان کی بھرپور شرکت کلاؤڈ پر منتقلی، مصنوعی ذہانت کو یکجا کرنے، بلاک چین اور آپریشنز کو بڑھانے کیلئے انٹرنیٹ آف دی تھنگز اور صارفین کے تجربات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک گیر ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کے ساتھ پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے معیشت، سوسائٹی اور ماحولیات کی تبدیلی کے وژن 2025ء کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
mrt/mik/yas/zri 1645