گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کاروپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کاروپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے،اس لئے روپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،عوام مہنگائی بڑھنے سے پریشان ہیں اوراس سے نجی شعبے کو اپنے کاروباری منصوبے بنانے اور مستقبل کے اندازے لگانے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
lh/hil/msb 1344

مزید :

کامرس -