ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ میلہ 20 غیر ملکی پہلوان دسمبر میں پاکستان آئیں گے
لاہور( آن لائن )پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کا میلہ اب دسمبر میں سجے گا، 20 غیر ملکی پہلوان اِن ایکشن ہوں گے۔پاکستان کے ریسلنگ رِنگ میں دبنگ فائٹس دسمبر میں شیڈول ہو گئی ہیں، مقابلوں میں 20 غیرملکی ریسلرز شرکت کریں گے، رِنگ آف پاکستان کے ترجمان عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ فرانس، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے ریسلر ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ایونٹ کے مقام اور حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، مقابلے رواں سال اگست میں تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیے گئے تھے۔