بی این پی پری باس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 29 اکتوبر سے شروع ہوگا
پیرس (اے پی پی) بی این پی پری باس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 29 اکتوبر سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ایکشن میں نظر آئینگے۔ امریکا کے جیک سوک دفاعی چیمپئن ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے یہ ٹورنامنٹ 4 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔