لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو سپورٹس اور آئیڈیل کلب کی فتح

لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : اپالو سپورٹس اور آئیڈیل کلب کی فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کے سلسلے میں دو میچوں میں اپالو سپورٹس نے نیو نیشنل جمخانہ کو 22 رنز سے اور آئیڈیل کلب نے سوامی نگر سپورٹس کو 418 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے میچ میں اپالو سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 173 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے 34، وسیم راجہ نے 30، انضمام عالم نے 28، آغا شمشیر نے 29 رنز، شیر باز نے 37 رنز بنائے۔ حارث کیانی نے 25 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ احمد علی، عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیو نیشنل جمخانہ اپنی باری میں 151 رنز بناسکی۔ امیر حمزہ نے 34، علی اصغر نے 32 اور محمد شافع نے 29 رنز بنائے۔ عرفان بٹ اور احسن علی نے 15,24 رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کیں۔ محمد ارسلان، سلمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں آئیڈیل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے۔ رضوان حیدر نے 82 رنز بنائے۔ مدثر گوہر اور اکبر علی نے 22 اور 13 رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے۔ سوامی نگر سپورٹس نے اپنی باری میں 155 رنز بنائے۔ حمزہ شاہ نے 40، اکبر علی نے 30 ، ثقلین زیدی نے 31رنز بنائے۔ عبدالصمد اور ارشمان بٹ نے بالترتیب 17 اور 23 رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے۔ دانیال رانا نے دو کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بدر کیا۔
#/s#