چوتھانذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ، لاہور پولیس نے مناواں جمخانہ کو ہرادیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چوتھے نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں لاہور پولیس نے مناواں جمخانہ کو 16 رنز سے ہرادیا۔ جلو پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے۔ معازن نے 41رنز، الماس عارف نے 25 رنز، انیل نے 23 رنز بنائے۔ عبدالاواحد نے 4 وکٹیں اور نوید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مناواں جمخانہ اپنی باری میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد یعقوب نے 30 رنز، اکبر خان نے 21 رنز اور عبداللہ نے 20 رنز بنائے۔
عبدالرحمن اور مبشر نے 3-3 وکٹیں حاصل اور دلاور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔