لاہورہائیکورٹ کاہیلمٹ ہے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پولیس کو لاہور کی طرح پنجاب بھر میں ہیلمٹ کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے مزیدحکم جاری کیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوارپولیس اہلکاروں اور وارڈنز سے بھی کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ عدالت نے یہ حکم ایڈووکیٹ سید کمال حیدر کی درخواست پر جاری کیاجس میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجا ب بھر میں ہیلمٹ کے قانون پر سختی سے عمل ہونا چاہیے ۔لاہور شہر کی طرح پنجاب میں واکز اور آگاہی مہم کا آغاز ہونا چاہیے درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ نہ استعمال کرنے پر کئی اموات ہو رہی ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت لاہور شہر کی طرح پنجاب بھر میں ہیلمٹ کے قانون پر عمل درآمد یقین بنانے حکم دے جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے اور پولیس اہلکار،وارڈنز بھی پنجاب بھر میں ہیلمٹ کا استعمال کریں اگر پولیس اہلکار اور وارڈنز ہیلمٹ نہ پہننے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے قانون سب کے لیے برابر ہے عدالت نے صوبہ بھر ہلمٹ کے قانون پر سختی سے عمل کروانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ایک ہفتہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔
عملدرآمد
صاف پانی کیس، راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے صاف پانی کیس میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی. درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ قمر اسلام کو جھوٹے اور بے بیناد الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا۔وہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے تھے۔چئیرمین نیب نے اعلان کیا تھا کہ جنرل الیکشن کے انعقاد تک کسی امید وار کو گرفتارنہیں کیا جائے گا اس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔. وکیل نے نشاندہی کی کہ راجہ قمر اسلام اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں. ان سے تفتیش کی مزید کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 29 اکتوبر کو ہوگی۔
لاہو ہائیکورٹ میں حفاظتی انتظام کئے بغیر موٹر سائیکلوں کی فروخت پر پابندی کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہو ہائیکورٹ میں حفاظتی انتظامات کئے بغیر موٹر سائیکلوں کی فروخت پر پابندی لگوانے کے لیے درخواست دائرکر دی گئی ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اس درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اورموٹرسائیکل بنانے والی کمپنیز کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کے پہیہ میں کپڑا اور بچوں کے پاؤں آنے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، اس بابت موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے موٹر سائیکل پر حفاظتی انتظامات نہیں کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حفاظتی انتظامات کے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابند لگانے کا حکم جاری کیا جائے۔
درخواست دائر