آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کا اعلان
کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کر دیا ہے، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت شہروں میں یہ اسکیم بنائی جائے گی۔آئی جی سندھ نے اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم کا اعلان کرتے ہوئے دستیاب اراضی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ ا سکیم کراچی، حیدرآباد، سکھر کے علاوہ شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم سے ایسے اہلکار فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس ذاتی گھر خریدنے کی سکت نہیں۔
ہاؤسنگ سکیم
Back to Conversion Tool