پرائیویٹ سکیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لانگ ٹرم حج پالیسی دیں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )حج2019ء مثالی اور یادگار ہو گا،سرکاری سکیم کے حجاج کے لیے 3سال کے لیے عمارتوں کے حصول اور5سال کے لیے حج پالیسی دینے کے لیے مشاورت جاری ہے ،پرائیویٹ سکیم 2005ء سے کامیابی سے جاری ہے اسے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہوپ کے زیر اہتمام اسلام آباد ہوٹل میں ہونے والی پہلی حج کانفرنس 2019ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مرکزی چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ ،سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال،اسلام آباد کے سابق چےئرمین جاوید اختر ،بحر اللہ ہزاروی، سابق وفاقی سیکرٹری آغا سرور رضا قز لباش،سابق چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد ،حاجی ثناء اللہ،اسلام آباد کے چےئرمین ناصر خان،کے پی کے کے چےئرمین کامران زیب،مسعود شنواری،یوسف پروانی،فیصل صبوری،واحد اللہ،مبشر اقبال صدیقی،جعفر شیخ،مشتاق شیخ،حاجی ریاض،حافظ شفیق کاشف سمیت ملک بھر سے حج آرگنائزر ،دانشور حضرات سمیت وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی ،وفاقی وزیر نے اس موقع پرکہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک درویش صفت انسان ہیں ان کی خواہش ہے کہ حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اس کے لیے لانگ ٹرم پالیسی دیں گے اسی سلسلے میں مکہ اور مدینہ میں کم ازکم 3سال کے لیے عمارتوں کا حصول زیر غور ہے، حج پالیسی 2019ء پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر اور ہوپ کے نمائندوں کی مشاورت سے ترتیب دیں گے،مرکزی چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہماری حج کانفرنس میں شرکت کر کے ہمارا مان بڑھایا ہے ہم مل جل کرآنے والے حج کو مثالی بنائیں گے ہوپ حج پالیسی کی تیاری میں مکمل تعاون کرے گی ،سابق سیکرٹری آغا سرور رضا قز لباش،سابق ڈائریکٹر بحر اللہ ہزاروی،جاوید اختر، مشاہد حسین اور دیگر مہمانان نے بھی خطاب کیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور