ہوپ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے حاجی کیمپوں میں عازمین حج کی ٹریننگ کیلئے جگہ مختص کرنے کی درخواست

ہوپ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے حاجی کیمپوں میں عازمین حج کی ٹریننگ کیلئے جگہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ہوپ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملک بھر میں واقع حاجی کیمپوں میں حجاج کرام کی ٹریننگ کے لیے جگہ مختص کرنے کی درخواست کر دی،ہوپ کے مرکزی رہنما سابق چےئرمین اسلام آباد جاوید اختر نے اسلام آباد میں ہونے والی حج کانفرنس 2019ء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مناسک حج سمیت دیگر مراحل میں سب سے زیادہ مشکلات حاجیوں کو لا علمی اور ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتی ہیں اس کے لیے ٹریننگ کے نظام کو مربوط اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر مخلص انسان ہیں اگر ہوپ کو ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں ٹریننگ کیمپ کے لیے جگہ ہوپ کو دے دی جائے تو ہم سارے سال کے لیے مستقل بنیادوں پر ٹریننگ کا انتظام کر سکتے ہیں اس کے لیے تجویز ہے حج درخواست سرکاری سکیم کی ہو یا پرائیویٹ سکیم کی حاجی کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم ازکم 6تربیتی پروگرام میں شریک ہو اور سرٹیفکیٹ حاصل کرے،حج درخواست کے لیے پابندی لگا دی جائے کہ ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا ہی درخواست دے سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -