18ویں ترمیم آسمان ست نہیں اتری ، انسانوں نے بنائی ، تبدیلی کی ضرورت ہے ، فیصل واوڈا

18ویں ترمیم آسمان ست نہیں اتری ، انسانوں نے بنائی ، تبدیلی کی ضرورت ہے ، فیصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ،اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی،اس کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا، اب ہم پانی چوروں کونہیں چھوڑیں گے، میئر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈخودپانی کے سب سے بڑے چور ہیں، اب ہم خود پانی کے جعلی ہائیڈرینٹس گرائیں گے، کوئی ساتھ دے یانہ دے،ہمیں اپناکام کرناہے۔ وہ اپنے حلقہ این اے کے دورے پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہواہوں،لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو،ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرناہے،پانی دینا صوبے کا کام ہے ، اٹھارویں ترمیم پربات کروں تو یہ چھت سے لگ جاتے تھے،پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے ہیں،اٹھارویں ترمیم سے متعلق میرا ذاتی موقف ہے، ایم کیو ایم اتحادی ہے پر کوئی چوری کریگا تو میں بولونگا، بلدیہ میرا گھر ہے،مئیر کراچی میرے گھر آکر لوگوں کو ورغلا کر گیا ،میں بلدیہ کے لوگوں کو میئر کراچی کے گھر لے کر جاونگا،مئیر کراچی نے جس پلاٹ کی چوری کی ہے اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ،نیب ان سب کو پکڑے گی جو چور ہے ۔ ایم کیو ایم سے الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ چوری ہٹ دھرمی بدمعاشی برداشت کی جائے گی.چوری کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، میں ایک عام پاکستانی ہوں عام پاکستانی کی طاقت وزیراعظم سے زیادہ ہے،واٹرٹینکرمافیا یہاں سے ہی پانی لیکر بیچ رہاہے میں پانی چور وڈیروں کو پیاسا ماردونگا اندرون سندھ کے عوام اور کراچی کے عوام کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا،بغیر پیسوں کے مسئلوں کا حل بھی دونگا۔

مزید :

صفحہ آخر -