وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں ،دھمکی نہ دیں،وزیراعلیٰ سندھ
سکھر (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، مدد کریں احسان نہیں ہوگا۔منگل کو سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم رول بیک کرنا کم عقلی کی باتیں ہیں،حکومت کرنا آسان کام نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، مدد کریں احسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی دارالخلافہ ہیاور ہم کراچی کو اون کرتے ہیں۔ کراچی میں علاج کرانے کے لیے 50 فیصد مریض باہر سے آتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔