صوابی ،شیر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پولیس فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق

صوابی ،شیر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پولیس فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیوروپورٹ )صوابی جہانگیرہ روڈ پر پولیس چوکی شیر آباد کے مقام پر ناکہ بندی کے دورران پولیس کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہو گئے ۔ بے گناہ شہریوں کے قتل کیخلاف علاقہ کے عوام نے بیکا شاخ کے مقام پر مقتولین کی لاش روڈ پر رکھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے اوران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ڈی پی او صوابی نے فوری کارروائی کر تے ہوئے ایک سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق اسیم خان سکنہ میاں عیسیٰ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ کہ انہیں پولیس نے اطلاع دی کہ ان کا داماد جنید پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہو اہے جب کہ انکے ساتھ دوسرا شخص زخمی ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ دو افراد مہران ولد مختیار سکنہ نبی اور جنید سکنہ چھوٹا لاہور موٹر سائیکل پر گذشتہ رات پونے گیارہ بجے اپنے گاؤں آرہے تھے اس دوران پولیس چوکی شیر آباد کے مقام پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی جب پولیس نے دونوں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر نہ رکنے پر پولیس نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جنید ولد ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ مہران شدید زخمی ہو گیا جنہیں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا لیکن وہ منگل کی سہ پہر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اس واقعہ کے خلاف علاقہ نبی کے عوا م نے مقتول مہران کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ان کا مطالبہ تھا کہ جن پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے پولیس چوکی شیر آباد کے انچارج زاہد نواز خان اور کانسٹیبلان یاسر ، حضرت ولی اور طفیل کو فوری طور پر معطل کر دیئے اور پولیس نے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ مقتول جنید کی نماز جنازہ ظہر کے بعد ادا کی گئی اس نے اپنے پیچھے ایک معصوم بیٹا ، بیوی جب کہ دوسرے مقتول مہران نے ایک معصوم بیٹی ، ایک بیٹا اور بیوی سو گوار چھوڑی۔ آخری اطلاع آنے تک عوام کا احتجاج جاری تھا ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی، ڈی ایس پی لاہور اقبال اور دیگر پولیس حکام نے مقتول جنید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور دونوں مقتولین کے ورثاء کو واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف پوری طرح قانونی کارروائی کرنے کا یقین دلایا #

مزید :

صفحہ آخر -