کینٹ ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی کی فری سہولت مہیا کر د ی گئی
لاہو ر ( ما نیٹر نگ ڈیسک) لاہورکینٹ اسٹیشن پر آنے والوں کے لیے خوشخبری، پاکستان ریلوے نے کینٹ اسٹیشن پر فری وائی فائی کی سہولت مہیا کردی۔ سہولت ملک بھر کے تمام ڈویثرنل سطح کے ریلوے اسٹیشن پر دی جائے گی۔ جلد ہی مسافر دوران سفر بھی مفت انٹرنیٹ سے فائدہ حاصل کرسکیں گے، سہولت سے مسافروں کو محفوظ اور خوش گوار سفر دستیاب ہو گا۔ابتدا میں مسافروں کو فری وائی فائی اور ٹریکنگ کی سہولت دی جائیں گی، بعد میں یہ سہولت مال بردار گاڑیوں میں بھی دستیاب ہو گی۔ وائی فائی فری کی سہولت حکومت کے سو روزہ وڑن کے تحت دی جا رہی ہیں جبکہ وائی فائی اور ٹریکنگ سہولیات کی فراہمی کا کام ساٹھ فیصد مکمل کر لیا گیا۔