سجل علی اپنے دوست احدرضامیر کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئیں

سجل علی اپنے دوست احدرضامیر کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئیں
سجل علی اپنے دوست احدرضامیر کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی اپنے گہرے دوست احدرضامیر کی حمایت کے لئے میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے تنقید کرنے والے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ اتنی نفرت لے کرکہاں جاؤ گے۔ قبرمیں اداکار و ماڈل احدرضا میر کواحمد رشدی کے مقبول ترین گانے ’’کوکوکورینا‘ ‘گانے پر شدیدترین تنقیدکا سامنا ہے اور ہرکوئی اپنے اپنے اندازسے اس گانے پر تبصرہ کررہا ہے۔زیادہ تر لوگوں نے احدرضامیر کے لئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر احدرضا میر نے تو ابھی تک کسی ردعمل کااظہارنہیں کیا البتہ سجل علی بول پڑی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے مزید کہا ہے کہ خداکاخوف کریں۔سجل لکھتی ہیں، ’کوکو کورینا کو ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ہیں، اسے پسند کریں یا ناپسند، یہ آپ کی مرضی ہے لیکن کسی کی کوشش کو پورے جہان میں اس طرح بے عزت نہیں کرنا چاہیے’۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ ایک گانا ہے، ساتھ کوئی آواز شامل کرلیں یا پھر چینل تبدیل کردیں، ہمارے ملک میں اس سے زیادہ اہم مسائل زیر بحث ہیں، لہذا نفرت کو نہ پھیلائیں۔

مزید :

کلچر -