وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ثقافت سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ثقافت سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے رکھنے والی شخصیات نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی اور فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کرنے والوں میں سینئر اداکارہ انجمن، اداکار شان،گلوکارہ شاہدہ منی،ڈائریکٹر سید نور،جان ریمبو،گلوکارہ حمیرا ارشد ،میاں یوسف صلاح الدین ،موسیقار ساحر علی بگا اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ غریب فنکاروں کے وظائف میں اضافہ کیا جائے اور ہوسکے تو ان کے سر پر چھت کا بندوبست کیا جائے ۔گلوکارہ شاہدہ منی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ شادیوں سے 10 بجے کے وقت کی پابندی کو ختم کیا جائے تاکہ شادیوں میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔10بجے کی پابندی کے باعث شادیوں کے موقع پر ہونے والے میوزیکل شوز تقریباً ختم ہوچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ فنکاروں کوسر چھپانے کے لئے زیادہ بڑے نہیں تو کم از کم تین مرلہ کے مکان دیئے جائیں اس کے علاوہ ان کا مناسب وظیفہ مقرر کیا جائے۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بلکہ پورے پاکستان کے بڑے شہروں میں ثقافتی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔وزیر اعلیٰ اورصوبائی وزیر ثقافت نے فنکاروں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -