سما ہنی سیکٹر ، بھارتی فوج کی ٹریکٹر ٹرالی پر فائرنگ ،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا
سما ہنی (آئی این پی) سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے نہالہ چاہی پر بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ، ٹریکٹر ٹرالی زد میں آ گئی ڈرائیور عامر الیاس معجزانہ طور پر بچنے میں کامیاب، فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا ، سرحدی پٹی پر آباد لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی علاقے چاہی نہالہ میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کی زد میں ٹریکٹر ٹرالی بھی آ گئی جسے ڈرائیور عامر الیاس چلا رہا تھا جو کھوڑی کے مقام پر سامان اتارنے کے بعد واپس نہالہ کی طرف آ رہا تھا فائرنگ شروع ہونے پر عامر الیاس ٹریکٹر چھوڑ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا ۔
سما ہنی سیکٹر