نشاء خان کا یو ٹیوب کے لئے کام جلد منظر عام پر آئے گا
لاہور (فلم رپورٹر)ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت کی بلندی کوچھونے والی نشاء خان کا یو ٹیوب کے لئے کام جلد منظر عام پر آئے گا ۔انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی خوبنام کمایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں تجربات نہیں کئے تو پھر کیا جیئے۔ اداکاری ہمیشہ میری پہلی ترجیح اور پسند رہے گی۔ مجھے عام روٹین سے ہٹ کر کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔میں کچھ عرصہ کے لئے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے دور تھی ۔میں جلد ہی نئے پراجیکٹس میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آؤں گی۔