غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے،انور رفیع

غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے،انور رفیع
غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے،انور رفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔انور رفیع نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیر مہذب گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔ایک سوال کے جواب میں انور رفیع کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے فنکاروں کو بہت امیدیں وابستہ ہیں مجھے امید ہے کہ یہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر اقدامات کرے گی۔

مزید :

کلچر -