چین کے منچلوں کا دل دہلا دینے والا شوق
بیجنگ(آئی این پی)چین میں ایڈونچر کے شوقین افراد نے بالنگ ریور بریج سے چھلانگ لگا کر انوکھا مظاہرہ پیش کیا۔زمین سے 370 میٹر اونچے اس پل پر منعقد ہونیوالے جمپر چیلنج میں13ممالک سے30جمپرز نے حصہ لیا۔منچلوں نے برج سے چھلانگ لگا کر ایسے ایسے کرتب پیش کیے جس سے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔