نجی چینی کمپنی کا تیارکردہ کیرئیر راکٹ آئندہ ہفتے لانچ ہوگا

نجی چینی کمپنی کا تیارکردہ کیرئیر راکٹ آئندہ ہفتے لانچ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)نجی طور پر تیار کیا گیا کیرئیر راکٹ آئندہ ہفتے لانچ کیا جا سکتا ہے۔تین مرحلوں کاکیرئیر راکٹ ’’زو کیو نان تائی ہو‘‘ لینڈ سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔جو ایک پرائیوٹ فرم ہے۔اس کے ذریعے ایک چھوٹی کاروباری سیٹلائٹ مستقبل میں خلاء میں بھیجی جائیگی جو سائنسی استعمال کے لیے ڈیٹا جمع کریگی۔نجی کمپنی2015میں قائم ہوئی تھی اس میں 170ٹیکنیشن کام کرتے ہیں جبکہ بیجنگ اور زیانگ میں ان کے دو مراکز قائم ہیں۔کمپنی کے سی ای او وانگ جیانگ منگ کا کہنا ہے کہ یہ کیرئیر راکٹ چین کی خلائی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا اور اس سے نجی طور پر راکٹ صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

علاقائی -