انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے پر مکمل یقین ہے،عینی خان

انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے پر مکمل یقین ہے،عینی خان
انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے پر مکمل یقین ہے،عینی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کا احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔ عینی خان نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کوئی کام جلد بازی میں انجام نہیں دیا میں اپنا ہر کام مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -