ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)مال روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کی روڈ سیفٹی ٹیم کی ٹریفک آگاہی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔سات روز ٹریفک آگاہی مہم کے دوسرے روز روڈ سیفٹی ٹیم نے ما ل روڈ الحمراء ہال کے قریب ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ٹریفک آگاہی کیمپ میں شہریوں کوٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے بارے ایجوکیٹ کیا گیا ۔ما ل روڈ پر ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن اوراٹلس ہنڈا کی ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس اور تحائف تقسیم کئے ۔