بھرتی کیلئے نئے قوانین ، پولیس شہداء کے عزیز و اقارب کا احتجاج

بھرتی کیلئے نئے قوانین ، پولیس شہداء کے عزیز و اقارب کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس اپنے شہداء کو بھول گئی، بھرتی سے متعلق پنجاب پولیس کے نئے قوانین کے خلاف پولیس شہداء کے عزیز و اقارب نے پریس کلب کے باہراحتجاج کیا۔مظاہرین پنجاب پولیس میں بھرتی کے نئے قوانین کو کوستے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے نئے رولز نکال لیے ہیں ہمیں بھرتی نہیں کیا جا رہا۔ پولیس شہداء کے عزیزو اقارب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف حیلے بہانے اپنائے جا رہے ہیں۔ شہداء ویلفیئرکے پرانے قوانین بحال کیے جائیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس شہداء اور ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوکر اپاہج ہونے والوں کے بچوں کو بھرتی ہونے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ بھی ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

مزید :

علاقائی -