سنگین وارداتوں میں ملوث 6گروہوں کے18ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث 6گروہوں کے18ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن پولیس نے ڈکیتی،نقب زنی اور چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 6گروہوں کے 18 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور بھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکر لیا۔اِن خیالات کا اظہارایس پی اقبال ٹاؤن بلال ظفر نے آج اپنے دفتر مسلم ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے ڈکیتی،نقب زنی اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6گینگز جن میں محمد عمران عرف مانا ڈکیت گینگ، کامران عرف کامی ڈکیت گینگ، معین عرف مونی ڈکیت گینگ، صفدر عرف لنگڑا گینگ، طارق عرف طارق چور ونقب زن گینگ، بادل چور گینگز شامل کے18 ارکان کو گرفتار کر لیاہے ۔
کے 18ملزمان کامران عرف کامی، وقاص، اسرار عرف ٹونی، محمد عمران عرف مانا، ظہیر احمد، معین عرف مونی، دلنواز، محمد طارق، احمد نواز، بادل عباس، اسد علی، صفدر عرف لنگڑا، حسنین احمد، ذیشان عرف شانی، فیصل، فیضان، وقار حسین، راشد اور محمد فیاض کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،موبائل فونز، طلائی زیورات، کرولا کار، 4موٹر سائیکلیں،دیگر قیمتی اشیاء اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایس پی اقبالٹاؤن انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان کی لاہور شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی درجنوں مزیدوارداتیں بھی ٹریس ہوئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آخر میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر نیبرآمد کیا گیا مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کرنے کے علاوہ ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -