پلاٹوں پر قبضے کا الزام ، رہنمامسلم لیگ ن سرور سلہری اور انسپکٹر بشیرنیازی گرفتار

پلاٹوں پر قبضے کا الزام ، رہنمامسلم لیگ ن سرور سلہری اور انسپکٹر بشیرنیازی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر+اپنے نمائندہ سے ) جوہر ٹاؤن پولیس نے قبضہ گروپ منشا بم کے بعد سابق چیئرمین مسلم لیگ (ن )سرور سلہری اور انسپکٹر بشیر نیازی بھی پلاٹوں پر قبضے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے اوورسیز پاکستانیوں اور شریف شہریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف آئی جی پنجاب نے سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ جاری کر دیا مزید معلوم ہوا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ اجودھیا پور میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سمیت شریف شہریوں کی ملکیت پر غنڈہ گردی سے قبضے کرنے اور ان کی جائیدادیں جعلسازی سے فروخت کرنے کے الزام میں پولیس حرکت میں آ چکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کی جانب سے بھی جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کی زمینوں کو فروخت کرنے میں ملوث لینڈ مافیا کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کی جا رہی ہے جس میں جوہر ٹاؤن میں جائیدادوں کے فراڈ میں ملوث بڑے بڑے ڈیلرز اور ڈویلپرز بھی پولیس کے شکنجے میں ہوں گے سابق ناظم سرور سلہری اور پولیس انسپکٹر بشیر نیازی کی گرفتاری نے لینڈ مافیا کی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہے وہاں مزید قبضہ گروپوں کی گرفتاریاں بھی چند روز میں متوقع ہیں۔

مزید :

علاقائی -