ایف آئی اے کی کارروائی 3انسانی سمگلر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیموں کا سرکل بھر میں انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او وسیم ڈار نے نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے تین انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار انسانی اسمگلروں میں حاجی رمضان، کاشف اور مختار احمد شامل ہے ۔گرفتار انسانی اسمگلرز لوگوں کو غیر قانونی طور پر ساؤتھ افریقہ، ترکی، یونان سمیت دیگر ممالک بجھواتے تھے۔