شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،فلک

شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،فلک
شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،فلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فلک نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں ،میرے سامنے اور بہت سے مقاصد ہیں جس کی جستجو میں مصروف ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،ابھی میں نے اپنے کیرےئر کی ابتدا کی ہے ۔ فلک نے کہا کہ شوبز سے جس قدر عزت اور شہرت ملی اس کا مجھے گمان بھی نہیں تھا، یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی شادی کا خواب دیکھتی ہے اور میں نے بھی شادی کرنی ہے اور جس سے بھی شادی کروں گی وہ کردار کا کھرا ہونا چاہیے ۔ جو صرف شادی کے بعد میری ذات سے مخلص ہو تاہم ابھی میں نے شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔فلک نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی پیشکش ہے۔

مزید :

کلچر -