بلدیہ عظمیٰ کی تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کیلئے 2کروڑ روپے جاری
لاہور(جنرل رپورٹر) دس سال بعد جناح ہال کی بھی سنی گئی۔ بلدیہ عظمٰی لاہور کی تاریخی عمارت کی تز ئین و آرائش کے لئے دو کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ بلدیہ عظمٰی لاہور کی تاریخی عمارت جناح ہال۔10 سال بعد حکومتی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب۔ تزئین و آرائش کے لئے 20 ملین روپے جاری۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے تاریخی عمارت کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں، ٹاؤ ن ہال کی تاریخی عمارت کی چاروں سائیڈز اور چار برجیوں کو اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے۔گھڑیال کی درستگی کے لئے آثار قدیمہ کے ماہرین کی خدمات لی گئیں ہیں۔ میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر کے مطابق تاریخی عمارت کی ٹائلز اکھڑنا شروع ہو گئی تھیں۔جس کے باعث اس کی مرمت اور تزئین آرائش لازمی تھی۔ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ بہترین انداز سے تاریخی عمارت تکمیل کے مراحل سے گزرے گی۔