پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن کا دوسرا مرحلے10 نومبر کوشروع ہو گا

پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن کا دوسرا مرحلے10 نومبر کوشروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کا 126 ویں کانووکیشن کا دوسرا مرحلے کا انعقاد 10 نومبر کو فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹرمبشر منور خان، رجسٹرا ڈاکٹر محمد خالد خان،قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔