بھارت کشمیر میں طاقت کے ذریعے زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکتا،خالد محمود قاسمی

بھارت کشمیر میں طاقت کے ذریعے زیادہ دیر قابض نہیں رہ سکتا،خالد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی طاقتیں بھارت کی جنونیت پر خاموش کیوں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ، وحشت اور بربریت جاری ہے۔ اس پر عالم اسلام اور پاکستان میں سخت غم اور غصہ ہے۔کشمیریوں پر ظلم انتہائی تکلیف دہ عمل ہے ۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء ،پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا محمد شاہ نواز ودیگرنے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ آخر کب تک کشمیریوں کا خون بہایا جاتا رہے گا ۔ بھارت کشمیر میں طاقت کے ذریعے زیادہ دیر تک قابض نہیں رہ سکتا۔جبکہ بھارت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیاہے کہ وہ مذاکرات سے گریزاں ہے۔


کشمیر کی تحریک آزادی میں تعلیم یافتہ نوجوان قابل تحسین ہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا جس سے مودی سرکار کے انتہاپسندوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے اور کشمیری نوجوانوں کی آواز بند کرنے کی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ۔بھارتی مظالم نے انسانی حقوق کے ہر علاقائی اور عالمی فورمز کو جھنجوڑ کر بیدار کیا اور اقوام عالم میں بھارتی مظالم کی صدائے بازگشت گونجنے لگی ۔امریکی ٹرمپ انتظامیہ اب بھی بھارت کی سرپرستی کررہی ہے ۔ وہ ایک سعودی صحافی کے قتل پر انسانی حقوق کی دوہائی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں سالہا سال سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر کیوں نہیں آتیں ۔امریکی حکومت کی جانب سے مودی حکومت کی سرپرستی اور ان کی حوصلہ افزائی اگر اسی طرح برقرار رہی تو اس سے عالمی امن کومزید خطرات لاحق ہوں گے لہٰذا مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال فوری طور پر روکا جائے اور مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

Back to Conversion