آر او فلڑ نہ ہونے پر آئس فیکٹری، ناقص انتظامات پر حاجی فریش جوس سربمہر
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دی جی فوڈاٹھارٹی کی ہدایت پر لاہورکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے آر او فلڑ نہ ہونے پر آئس فیکٹری،صفائی کے ناقص انتظامات پر حاجی فریش جوس اورغیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پرریسٹورنٹ دوبارہ سیل کر دیا۔ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے مضر صحت خوراک تلف کر دی گئی۔
ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کالاخطائی روڈ شاہدرہ میں واقع مٹھوبٹ آئس فیکٹری کو آر او فلڑ نہ ہونے،آلودہ پانی سے برف کی تیاری،زنگ آلود بلاکس کے استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پرسیل کر دیا۔جو ہر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حاجی فریش جوس اینڈ ملک شاپ کوکھلے رنگوں ، گندے فریزرکے استعمال،حشرات کی مو جودگی ،گندے ،بد بودار ماحول،سگریٹ نوشی اور گلے سڑے پھلوں کے استعمال پر سیل کر دیا ۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمن آباد میں معروف شیخو ریسٹورنٹ کو غیر قانونی طور پر خود سے ڈی سیل کر کے کام کرنے پر دوبارہ سیل کر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لگائی سیلوں سے چھیڑ چھاڑ قانونا جرم ہے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پر متعددفوڈ پوائنٹس کو بھار ی جرمانے عائد کیے۔شہر بھر میں کاروائی کے دوران ضبط کی گئی مضر صحت خوراک کو تلف کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔