میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم یگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے میڈیا ہاؤس میں جبری برطرفیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، میڈیا ہاؤسزسے صحافیوں کی جبری برطرفیاں اور تنخواہوں میں کمی کی جاری ہے۔صحافیوں کا معاشی قتل عام گزشتہ دو ماہ سے مسلسل جاری ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون میڈیا میں یہ صورتحال افسوسناک ہے۔میڈیا مالکان کے مطابق حکومت اشتہاروں کی ادائیگیاں نہیں کررہی۔جس کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز میں یہ بحران پیدا ہوا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا نوٹس لیا جائے ۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اس اہم نوعیت کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں ۔