کشمیریوں کے قتل عام،پیلٹ گن کے استعمال کی شدید مذمت ،ثوبیہ کمال
لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ پاکستان حکومت بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ میں کشمیریوں کے قتل عام اور پیلٹ گن کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
، بھارتی ا فواج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کر کے ہزاروں کشمیریوں کو نا بینا کر دیا ۔ہے لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنا دہرامعیار ترک کر ے اور قوام متحد ہ کی قرارداروں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جائے ،سابقہ حکومتیں کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے میں ناکام رہی ہے ، نواز شریف اور مودی اپنے ذاتی مفاد ات کے لیے اکٹھے رہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو سلام پیش کرتی ہے،آزادی کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے،ایسٹ تمیوراور مغربی سوڈان کی عوام کو آزادی تو مل سکتی ہے مگرکشمیر اور فلسطین کی عوام کا کیا قصور ہے ؟ انہیںآزادی کیو ں نہیں ملتی ،بھار ت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت سے نہیں دبا سکتا بلکہ بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی