ہر وہ کام کرینگے جس سے ملک معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے
وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے حکومت ہر وہ کام کرے گی کہ جس کے کرنے سے ملک معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی اطلاع تو یہی ہے کہ اسی فیصد اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومت ہو سکتا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جائے لیکن اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگذیر ہوا تو ہم جائیں گے لیکن ہم ملکی خود مختاری کے خلاف کوئی بھی کام نہیں کریں گے لیکن اگر ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ہمیں کسی کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمارا مقصد ہر ھال اور ہر قیمت پر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے جس کے لئے وزیراعظم عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز گل