پی ٹی آئی کے ناقص طرز حکمرانی سے ہر خاص و عام کی زندگی مشکل ہوچکی

پی ٹی آئی کے ناقص طرز حکمرانی سے ہر خاص و عام کی زندگی مشکل ہوچکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک بھی تذبذب کا شکار ہے اور ابھی تک بھی کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی ہے کہ اس نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے کہ نہیں حکومت نے یوٹرن لینے کا سلسلہ ابھی تک بھی ختم نہیں کیا ہے صبح ان کا اور بیان ہوتا ہے تو شام کے وقت حکومت کا اور موقف ہوتا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سے ہی یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے یہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں یہی بات ہمارے قائد آصف علی زرداری نے بھی کی ہے لیکن یہ سچی بات پی ٹی آئی کو بڑی بری لگی ہے آج پی ٹی آئی کے ناقص طرز حکمرانی سے ہر خاص و عام کی زندگی مشکل بن چکی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -